گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نکلے،دوران تفتیش اہم انکشافات

16  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) گرفتاربھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نکلے، پاکستانی جعلی کرنسی بھارتی اہلکار سل دیوپاول سے بر آمد ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار ناصرف ہِٹ اینڈ رن کیس میں ملوث پائے گئے بلکہ ان میں سے ایک کے قبضے سے ہزاروں روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکارسلوا دیس پال کے قبضے سے دس ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ، بر آمد کی جانے والی کرنسی قبضے میں لے لی ہے اور جعلی کرنسی کو مال مقدمہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے معاملے کی ایف آئی آر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلی ہے ، بھارتی اہلکارسلوا دیس پال بھارتی ہائی کمیشن کا اسٹاف ممبر ہے جس کی تعیناتی کی مدت دسمبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔گذشتہ روز تیزرفتارگاڑی میں سوار دو بھارتی اہلکاروں نے اسلام آباد میں ایک شخص کو ٹکر مار کر زخمی کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود شہریوں نے انہیں پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تاہم یہ اہلکاربھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف ممبرہیں اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے لہذا گرفتاری کے چند گھنٹے بعد وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر انہیں بھارتی کمیشن کے سینئرافسرکے حوالے کر دیا گیا۔بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کرکے افسران کو ہراساں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…