سندھ میں کورونا وائرس سے صورتحال سنگین ،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا، ویڈیو پیغام سامنے آگیا

11  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صورتحال خراب ہورہی ہے،جس کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہ ہونا ہے،ہفتہ کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات بھی ہوئی ہیں جو کہ ایک زیادہ تعداد ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے اور اس معاملے میں اہم وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کا نہ ہونا ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ جب تک صوبے میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل ہو رہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ۔انہوں نے بتایا کہ ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ، اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں بھی لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اچھی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک 371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ آج مزید 13 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…