کابینہ کی ناقص کارکردگی،بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،توسیع،14 محکموں کے قلمدان تبدیل ،دو نئے وزراء اور آٹھ معاونین خصوصی کابینہ میں شامل

4  جنوری‬‮  2020

پشاور(آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کے بعض اراکین کی ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی کابینہ میں توسیع اور مختلف محکموں کے قلمدان تبد یل کر دیئے ۔ صوبائی وزیر صحت ‘ مشیر تعلیم ‘ وزیر معدنیات کے قلمبدان تبدیل کر دیئے گئے جبکہ صوبائی کابینہ میں دو نئے وزراء اور آٹھ معاونین خصوصی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو صوبائی وزراء کے رویئے سے کافی شکایات موصول ہو چکی ہیں انہی شکایات اور صوبائی وزراء کی مایوس کن اور ناقص کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مختلف 14محکموں کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں ۔جن میں وزیر صحت ، مشیر تعلیم اور وزیر معدنیات کے قلمدان شامل ہیں ۔ اسی طرح 8 معاونین خصوصی اور 2 نئے وزراء کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان 2 نئے صوبائی وزراء میں سے ایک وزیراقبال شا ہ محمد کو قبائلی ضلع سے لیا گیا ہے اقبال شاہ کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ شو کت یوسفزئی نے صوبائی کابینہ میں توسیع وردوبدل کی تصدیق کر دی ہے شوکت یوسفزئی کے مطابق شمالی وزیرستان لیئے گئے نئے وزیر اقبال شاہ کو وزیر ریلیف اور شاہ محمد کو وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیدیا گیا ہے خلیق الرحمن کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کا مشیر برائے ھائیر ایجوکیشن کمیشن بنا یا گیا ہے اسی طر ح عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ دیا گیا ہے وزیر بلدیات شہرام ترکئی کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں وزیر صحت بنایا گیا ہے اور وزیر صحت ہشام انعام اللہ کی وزارت تبدیل کر کے انہیں سماجی بہبود کا محکمہ دیا گیا ہے ۔

اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لے کر انہیں محکمہ تعلیم دیا گیا ہے ،مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا قلمدان تبدیل کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے، معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کا محکمہ بلدیات میں لگا یا گیا ہے اسی طرح شفیع اللہ، ریاض خان ، ظہور شاکر، وزیر زادہ ، احمد خان سواتی ، اور تاج محمد کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بنا دیا گیا ہے ۔

صوبائی کابینہ میں توسیع و ردوبدل سے متعلق وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا فیصلہ مختلف محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ وزراء کی عدم دلچسپی سے متعلق عوامی مشکلات بڑھ رہی تھیں اور عوامی شکایات بھی کثیر تعداد میں موصول ہو چکی ہیں ۔ اسمبلی اراکین بھی اکثریت اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہی جن کے خلاف کارروائی ہو گی اور آئندہ صوبائی وزراء کی اسمبلی حاضری اور کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…