رانا ثناء اللہ ڈرگ لارڈ قرار، شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران ایسی آڈیوچلا دی جس کے بعد کیس نیا رخ اختیار کرگیا

19  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے سابق صوبائی وزیر رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ، گواہوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقدمے کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کریں ،راناثنا اللہ کی ذرائع آمدنی کا کچھ پتہ نہیں۔

اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اے این ایف جیسے ادارے کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ملز م کا ٹرائل نہیں ہورہاہے ،آئین کے مطابق وردی پہننے والی فورس کو پارلیمنٹ میں بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میکسیکو کا ڈرگ لارڈ ایل چیپوہے ، پاکستان کا رانا ثنااللہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این ایف نے رانا ثنا کو 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا، رانا ثنا اللہ کے خلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں، دفعہ 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے،اے این ایف اور دیگر ادارے ملزموں کو سزا نہیں دے سکتے، ان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کر دئیے۔ انہوں نے کہاکہ راناثنا اللہ کی ذرائع آمدنی کا کچھ پتہ نہیں، انہوں نے تو اپنے اثاثوں کو بھی کلیئر نہیں کرایا، رانا ثنااللہ کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے سیاسی ڈرگ ڈیلر پر اے این ایف نے ہاتھ ڈالا ہے ، اے این ایف جیسے ادارے کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، اے این ایف کا ٹرائل ہورہا ہے لیکن ملزم کا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیادوں پر ان کیسز کی سماعت ہونی چاہیے، چالان پیش ہوتے ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے لیکن یہ ملک کا پہلا ٹرائل ہو گا جس میں ایک بھی گواہ کو طلب نہیں کیا گیا، آئین کے مطابق وردی پہننے والی فورس کو پارلیمنٹ میں بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

رانا ثنااللہ اے این ایف حکام کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمارے گواہان کی زندگیوں کی خطرات ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا کیس ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، وہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گواہان کے تحفظ کیلئے کیس کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جائے یا ٹرائل جیل میں کیا جائے، چیف جسٹس عدالت کو آرڈر کریں کہ استغاثہ کو ثبوت پیش کرنے کی اجازت دیں، رانا ثنااللہ کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے، اے این ایف اہل کاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، آئی جی پنجاب فوری طور پر گواہان کو تحفظ فراہم کریں۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کا مبینہ آڈیو پیغام بھی چلایا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کھلے عام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…