ٹرمپ عمران ملاقات کے بعد وقت آگیا ہے کہ۔۔۔ امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا

26  جولائی  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیا کہ

وہ ان کے ساتھ ذاتی تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کریں۔مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں اور اربوں ڈالرز خرچ کیے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق سوال پر مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں جنگ ختم کر کے قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔مائیک پومپیو نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے تاکہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…