پاکستان اور چین کیساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہیں ،بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

2  جولائی  2019

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوجی سربراہ جنرل پین نے کہا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ اسلام آباد باز نہ آیا تو فیصلہ کن کارروائی کرنے کو تیار ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل پین راوت نے نئی دہلی

میں ایک انٹرویو کے دوران چین اور پاکستان دونوں ممالک کو خبردار کیا ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بھارت کے پاس نیوکلیائی صلاحیت بھی موجود ہے اور اس میں شبہ والی کوئی بات نہیں ہے انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن بحالی فوج کی پہلی ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے کافی قربانیاں دی ہیں اور دیگر فورسز اور پولیس نے بہتر انداز میں جنگجو مخالف کارروائیوں میں فوج کی مدد دی ہے جس کے باعث اس قدر جنگجو مارے گئے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے اندر کچھ ایک جگہیں اب بھی حساس ہیں جبکہ کئی ایک مقامات پر امن بحال ہو گیا ہے پر فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیری جنگجوؤں کے خلاف جو حکمت اختیار کر لی گئی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کچھ ایک حصوں میں ملٹی ٹینسی موجود ہے اور ان حصوں میں بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے ۔ جنوبی کشمیر کے کئی علاقے انتہائی سطح پر حساس ہیں جہاں فوج کو جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث کئی بار آپریشن روک دیئے جاتے ہیں ۔

فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجی کمانڈروں کے ساتھ انہوں نے ازخود ایک میٹنگ کی ہے جس میں جنگجو مخالف نئی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد فوجی سربراہ نے فوجی کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران زمینی حالات کے عین مطابق ہی حکمت عملی مرتب کریں اور جس طرح سے انہیں یہ لگے کہ انہیں کامیابی حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ سنگبازی سے نمٹنے کے لئے بھی فوج کو عین موقعے پر جس طرح کی حکمت عملی اختیار کرنی پڑے گی وہ کر سکتی ہے ۔

تاہم انہوں نے فوج کو احتیاط برتنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ اس طرز کے معاملات سر نہ ابھاریں جس میں فوج کی شبہ عام لوگوں کے اندر خراب ہو جائے ۔ انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جنگجوؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور ان کے عزائم سے متعلق قبل از وقت ہی پتہ دیں تاکہ ان کے خلاف فوجی کارروائی عمل میں لا سکے ۔ سرحد پار دراندازی کے حوالے سے بھی بات کی گئی جس پر انہیں کہا گیا ہے کہ سرحد پار دراندازی بند نہیں ہوئی ہے تاہم اس میں ضرور کمی آئی ہے لیکن پھر بھی فوج اور سر حدی حفاظتی فورس پوری طرح سے دراندازی روکنے کے لئے تیار کھڑی ہے ۔ فوجی سربراہ نے کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج سرحد پار سے گولہ باری کا دندان شکن جواب د ینے اور ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے فیصلے لے سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…