ایک طرف ٹرینوں کے بڑھتے حادثات دوسری جانب شیخ رشید نے مسافروں پر ایک اور ’’بم‘‘ گرادیا، رہی سہی کسر بھی پوری کردی

22  جون‬‮  2019

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فریٹ کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 6سے 7فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر 3ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے ،حیدر آباد ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں انسانی غلطی ظاہر ہوئی ہے ۔

چیئرمین ریلوے نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15روز میں مکمل رپورٹ پیش کرے گی ، میثاق معیشت کا حامی ہوں ،پہلے بجٹ تو پاس کرنے دیں پھر سیاست کو بھی دیکھیں گے، اسد عمر کی تقریر کی توثیق کرتا ہوں لیکن اسے کہنے کا طریقہ اپنا اپنا ہے،اپوزیشن رہنمائوں کے بچوں کی تحریک ٹک ٹاک پروگرام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلو ے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ تمام ڈرائیوروں اور اسسٹنٹ ڈرائیوروں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے والٹن اکیڈمی بھیجنے کی ہدایت کی ہے ،نئے بھرتی ہونے والے ڈرائیوروں کی مستقل بنیادوں پر بھرتی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ریلوے پر بھی 3ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے ۔ یکم جولائی سے کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت اکانومی کلاس میں کرایہ 100روپے سے زیادہ نہیں بڑھایا جائے گا جبکہ باقی ٹرینوں میں 6سے 7فیصد کرائے میں اضافہ کیا جائے گا ، پچاس کلو میٹر تک سفر پر کرائے میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے اوراسی طرح جن مسافروں نے عیدالاضحی تک بکنگ کرا لی ہے ان پر بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم فریٹ ٹرینوں کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور میں اب کراچی بھی بیٹھا کروں گا۔

ہم نے وہاں سے تین فریٹ ٹرینیں چلانی ہیں ۔ انہوں نے ٹرینوں میں زبردستی ریفرشمنٹ پیش کرنے اور زیادہ وصولی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں اس لئے ہدایت کی ہے کہ ریٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی اور ٹرین کے ٹی ٹی اور ٹرین مینیجر ان معاملا ت کو دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے افسران مسافر ٹرینیں چلانے کے حق میں نہیں تھے او رمیں نے ان سے لڑ لڑ کر ٹرینیں چلائی ہیں اورفریٹ ٹرینیں نہیں بلکہ مسافر ٹرینیں خسارے میں کمی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ابھی بڑا کام کرنے کی ضرور ت ہے ۔ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے اور نئی بھرتیوں کے لئے بڑی مشکل سے اجازت لی ہے، میری کوشش ہے کہ ملازمین کو ایک گریڈ مل جائے اور میں اس کے لئے تگ و دو کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اب کوئی بھی افسر ایک پوسٹ پر 3سال سے زیادہ عرصہ تعینات نہیں رہے گا اور 92میں سے 72افسروں کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی جس میں انسانی غلطی ظاہر ہوئی ہے اور ٹرین کی رفتار بھی زیادہ تھی ۔

ہمیں مسافر اور فریٹ ٹرین کو ایک ساتھ نہیں نکالنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے اور 15روز میں مکمل رپورٹ سامنے آ جائے گی جس میں سزا اور جزا کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ سے کم کرایوں میں منزل مقصود پر پہنچائوں ،اگر ہم ریلوے کا خسارہ کم نہیں کریں گے تو آنے والے وقت میں یہ مزید بڑھ جائے گا او رپھر میڈیا تنقید کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اضافی بوجھ پڑنے پر کرایوں میں اضافہ کیا ہے اور ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔ انہوںے نے کہاکہ میو گارڈن کو فروٹ نہیں کیا جارہا اور مینٹینس کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے ۔ چین سے کہا ہے کہ ایم ایل ون میں افسران او رملازمین کیلئے ہائی رائز اپارٹمنٹس بنا کر دیں اور ہم نے 70سے 80فیملیوں کو اکاموڈیٹ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر میانوالی ایکسپریس چلا رہے ہیں اور یہ لاہور براستہ سرگودھا چلے گی ۔

انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے میثا ق معیشت کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ اب آپ انہیں تقریر تو کرنے دیں ، دو آدمی پارٹی نہیں بدل سکتے ایک شیخ رشید اور دوسرا برادر یوسف ہے ، یہاں لوگوںکا بیانیہ بدلا ہے ، پارٹیاں بدلی ہیں ، میں میثاق معیشت کا حامی ہوں، بجٹ تو پاس کرنے دیں پھر سیاست کو دیکھیں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ میں غریب کو رعایت دلا سکیں۔ انہوں نے اسد عمر کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ میں اس کی توثیق کرتا ہوں لیکن کہنے کا طریقہ اپنا اپنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو روک کر بڑی زیادتی کی ہے ، ہم نے ننکانہ صاحب میں سڑک دینے جارہے ہیں ، سکھ یاتریوں کی آمد پر انہیں بہترین سروس دیں گے اورریلوے اس کے لئے بھرپو رتیار ی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رہائی بعد کی بات ہے اگر کسی کی کمپنی کی مشہوری ہوجائے تو کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے اپوزیشن رہنمائوںکے بچوں کی تحریک کے حوالے سے کہا کہ ان کا ٹک ٹاک کا پروگرام چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو سمجھ ہے تو عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں اور باقی جو آپشن ہے انہیں لگ پتہ جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ابھی اے پی سی کی تاریخ نہیں آئی ، یہ سمجھتے تھے کہ منی لانڈرنگ کے پیسے سے مولانا فضل الرحمان بندے لے آئے گا ،یہ لوڈنگ ان لوڈنگ کا مسئلہ نہیں ، 126دن دھرنا دینا کوئی آسان کام نہیں ۔یہ چاہتے ہیں کہ میڈیا میڈیا کھیلا جائے ۔ان پر سنگین الزامات ہیں اور عدالتیں ان کی درخواستیں مسترد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرگودھا ایکسپریس کو میانوالی تک چلایا جائے گا ۔ وزیر اعظم 3جولائی کو سر سید ایکسپریس کاافتتاح کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…