پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑا بریک تھرو ہوا، 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی، پیپلز پارٹی شدید سیاسی دباؤ کے باوجود ڈیلیور کر رہی ہے، حکومت سپیڈ بریکر سے آگے کیوں نہیں بڑھ رہی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

10  اپریل‬‮  2019

آج پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑا بریک تھرو ہوا‘ آج تھر کے کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی بنی اور یہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی‘ یہ پاکستانی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا پراجیکٹ ہے‘ یہ پراجیکٹ معاشی انقلاب کا نقطہ آغاز ہے‘ تھر میں اگر اسی رفتار سے کام چلتا رہا تو تھر کا کوئلہ نہ صرف پورے ملک کی برقی ضرورت پوری کر ے گا

بلکہ پاکستان بجلی ایکسپورٹ کرنے کے قابل بھی ہو جائے گی‘ ہم آج کے اس بڑے بریک تھرو پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں‘ پولیٹیکل پولرائزیشن اور نیب کے مقدمات کے باوجود یہ پراجیکٹ شروع کرنا اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا واقعی قابل تقلید‘ قابل ستائش ہے۔ تھرکول سے نہ صرف سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ تھر کے اپنے لوگوں کا مقدر بھی بدل جائے گا، سندھ حکومت اب تک تھر میں سڑکیں بھی بنا چکی ہے‘ ہسپتال بھی ‘ سکول بھی اور ائیر پورٹ بھی‘ اس سے تھر کے عام شہریوں کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی‘ پیپلز پارٹی شدید سیاسی دباؤ کے باوجود ڈیلیور کر رہی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کب ڈیلیور کرنا شروع کرے گی‘ اس نے اب تک قرضے لینے کے علاوہ کیا کیا ہے؟خوراک مہنگی‘ ادویات مہنگی‘ روپیہ ڈی ویلیو‘ بے روزگاری‘ سرمایہ کاری ڈاؤن اور ایکسپورٹس وہیں جہاں یہ تھیں‘ حکومت سپیڈ بریکر سے آگے کیوں نہیں بڑھ رہی‘ حکومت کے عظیم جوتشی شیخ رشید نے ایک اور تاریخ دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…