عمران خان کا مشرف کے قریبی ساتھی اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان ماضی میں ان پردھرنوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت کون سے سنگین الزامات لگتے رہے ؟

29  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی سابق آئی بی ڈائریکٹر اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے ،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 188 ننکانہ صاحب سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے عہدے کے لیے متنازع حیثیت کے حامل بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے تقرر پر غور کیا جارہا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بریگیڈیئر اعجاز شاہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قابلِ اعتماد ساتھی تصور کیے جاتے تھے جو 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔ مشرف نے انہیں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کے طور پر نامزد کیا تھا لیکن کینبرا نے انہیں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کی حیثیت سے بریگیڈیئر اعجاز شاہ پر مسلم لیگ قائداعظم اور پی پی پی پیٹریاٹ بنانے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگتا رہا ہے جبکہ نواز دور حکومت میں دھرنوں کا ماسٹر مائنڈ بھی اعجاز شاہ کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو پارلیمانی امور کا وفاقی وزیر مقرر کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…