اگر جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنتا ہے تو وسطی پنجاب میں آپ کی حکومت ختم ہوجائے گی؟ سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،صحافی ششدر

3  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) سینئر صحافیوں سے ملاقات اور انٹرویو کے دور ان وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اگر جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنتا ہے تو وسطی پنجاب میں آپ کی حکومت ختم ہوجائے گی؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ جب تک یہ مرحلہ آئے گا ہوسکتا ہے اس سے پہلے ہی الیکشن ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ یہ تو دیکھا جائے گا مڈٹرم انتخابات بھی ہوسکتے ہیں یہ تو کپتان کی حکمت عملی پر منحصر ہے، وسیم اکرم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

وزیرو اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٗپرانی سوچ کے بیوروکریٹ غلط تاثر دے رہے ہیں۔ سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے پرانی سوچ کے لوگ جو بیوروکریٹس ہیں جنہوں نے اس نظام کے ذریعے اربوں پیسا بنایا اور کرپٹ نظام سے مستفید ہیں ان کو اسٹیٹس کو کہتے ہیں یہ لوگ اس نظام سے پیسہ بنا رہے تھے، یہ سبوتاژکرنے کی پوری کوشش کررہے اور یہ تاثر دے رہے ہیں کہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اس لیے چپ کر بیٹھے ہوئے ٗگوسلو پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمارے نیچے نہیں ہے، نیب میرے زیر ہوتا تو آج 50 بڑے بڑے کرپٹ لوگ جیلوں کے اندر ہوتے جن کے نام میں ابھی نہیں بتاؤں گا پھر وہ شور مچا دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں نیب کا اتنا بڑا دائرہ کھول دوں وہ کبھی کسی کو پکڑ رہا ہے کسی کاروباری کو پکڑ رہا ہے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہاتھ ڈال رہا ہے، ملائیشیا میں کرپشن پر سزا کا تناسب 90 فیصد ہے، نیب کی 7 فیصد بھی نہیں ہے، جب اتنا دائرہ کھول دیں گے اور آپ کے پاس لوگ ہی نہیں ہیں تو وہ کیسے پکڑا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب بڑے بڑے لوگوں کو کرپشن میں پکڑتے ہیں تو نیچے ویسے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے کوئی لوگ اس میں بھرتی ہوئے ہیں لیکن ہم آہستہ آہستہ ایف آئی اے کو ٹھیک کررہے ہیں، ایف آئی اے کے اندر بھی ایسا ہی تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…