انا للہ و انا الیہ راجعون سینئر سیاست دان انتقال کر گئے

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان اور رکن قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم ایک بھرپور سیاسی زندگی گزارنے کے بعد 72 برس کی عمر میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔صدر آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور رکن قانون ساز اسمبلی خالد ابراہیم کو گزشتہ رات فشار خون کی وجہ سے بریمن ہیمرج ہوا تھا۔ خالد ابراہیم اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ خالد ابراہیم سابق صدر آزاد کشمیر سردار ابراہیم کے فرزند تھے اور چار دہائیوں تک آزاد کشمیر کی

سیاست پر اپنی اصول پسندی کے باعث چھائے رہے۔ خالد ابراہیم متعدد مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ مرحوم نے پیپلزپارٹی سے سیاست کا آغاز کیا تھا۔90 کی دہائی میں بے نظیر بھٹو سے سیاسی اختلافات کی وجہ سے پی پی چھوڑ کر اپنی الگ سیاسی جماعت جموں وکشمیر پیپلزپارٹی بنائی۔ وہ راولاکوٹ کے انتخابی حلقے سے الیکشن جیت کر قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے۔ سردار خالد ابراہیم اپنی اصول پسندی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…