عمران خان شدید برہم، فوری آپریشن کا حکم دے دیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2018

بیجنگ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جو کہ پانچ روزہ دورے پر چین میں ہیں وہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید برہم ہیں، انہوں نے متعلقہ اداروں کو دھرنوں کے دوران امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،

وزیراعظم پاکستان کے چین جانے سے ایک روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ دیا تھا، جس پر تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایک مختصر تقریر کرکے امن و امان خراب کرنے سے منع کیا تھا، اب چین سے وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو ہنگامی حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ چار روز میں ملک میں امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزارت داخلہ نے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی طرف سے ہدایات کے بعد ایف آئی اے اور متعلقہ ادارے شر پسند عناصر کی شناخت کا عمل مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے، جیسے ہی شناخت کا عمل مکمل ہو گا ان لوگوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان جو کہ پانچ روزہ دورے پر چین میں ہیں وہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید برہم ہیں، انہوں نے متعلقہ اداروں کو دھرنوں کے دوران امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیراعظم پاکستان کے چین جانے سے ایک روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ دیا تھا، جس پر تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…