یہ کام کرو ورنہ۔۔۔! راحیل شریف کو توسیع نہ دینے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کس کو اغوا کروایا؟ جنرل قمر باجوہ نے بھی تصدیق کی، اسحاق ڈار نے سنگین دعویٰ کر دیا

31  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف کو توسیع نہ دینے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کس کو اغواء کروایا، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ توسیع نہ دینے پر ان کے خانسامہ کو اغوا کیا گیا لیکن اس معاملے میں جنرل راحیل شریف بے قصور ہیں۔

پروگرام میں جب اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ کا خانسامہ بھی تو اٹھایا گیا تھا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے اٹھایا گیا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہیں ملی تھی اگر ان کو توسیع مل جاتی تو اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اگلے سال چیف آف آرمی سٹاف بن سکتے تھے کیونکہ وہ سب سے سینئر تھے۔ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیرس میں فرانسیسی صدر کے ساتھ میٹنگ کر رہا تھا جب مجھے یہ پیغام ملا کہ میرا خانسامہ گھر کے لیے نکلا مگر اسے راستے میں ہی اٹھا لیا گیا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے پیرس سے ہی اس وقت کے آرمی چیف کو فون کیا اور اس فون کے اڑتالیس گھنٹے کے بعد صبح کے وقت خانسامے کو اس کے گاؤں کے باہر پھینک دیا گیا، اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمی چیف کا خانسامہ کے بازیاب ہونے میں کردار رہا ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جب میں نے پاکستان آ کر رپورٹ لی تو یہ ہی پتہ چلا کہ یہ کام ایک ایجنسی نے کیا تھا، سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی یہ بات بتائی اور بعد میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ صاحب اس کام میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے یہ کام کروایا تھا، اس میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شامل نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…