ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ،پاکستانی شہری اب کب تک ذرائع آمدن بتائے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں؟

1  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 دن کی توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کردیے۔نگران وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع سے متعلق صدر مملکت کو سمری ارسال کی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے۔صدر کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی اور صارفین مقررہ تاریخ تک ایف بی آر کو ذرائع آمدن ظاہر کیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق اب تک 51 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا اور ایف بی آر 65 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔گزشتہ روز نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم کے تحت حاصل رقوم اور میں توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 کی منظوری دی گئی جبکہ ایف آئی اے کو ریکوری آف فنانسز کے تحت درکار تحقیقاتی ادارہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…