شادی سے پہلے عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے بلایا اور وہاں ایسی حرکت کی کہ ۔۔۔ریحام خان نے کپتان پر شرمناک ترین الزام عائد کردیا،تحریک انصاف کے کارکن غصے سے پاگل

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے عمران خان پر شادی سے قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا  دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  کے اینکر شہزاد اقبال نے اپنے پروگرام میں ریحام خان کی کتاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے ایک ملاقات کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شادی سے پہلے میری عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔عمران خان نے مجھے شادی سے پہلے اپنے گھر بلایا۔

چونکہ یہ ہماری دوسری ملاقات تھی اس لیے میں بہت گھبرائی ہوئی تھی اور میں پریشان تھی کہ آخر مجھے عمران خان نے اپنے گھر کیوں بلایا ہے؟اس لیے میں نے احتیاطاً اپنی ایک دوست کو بنی گالا کے باہر رکنے کے لیے کہا اور کہا کہ اگر میرے ساتھ کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوتی ہے تو میں تمہیں کال کروں گی اورپھر ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں بنی گالا پہنچی تو عمران خان نے مجھے واک پر چلنے کے لیے کہا اور میری ہیلز دیکھ کر کیا کہ تمہاری ہیلز بہت اونچی ہیں۔تم ان میں کیسے چلو گی؟پھر میں نے اپنی ہیلز بیگ میں رکھیں اور بیگ سے دوسرے جوتے نکال کر ڈالے۔اس واک کے دوران عمران خان کبھی اپنی سیاست پر باتیں کرتے تھے۔کبھی بچوں کا ذکر کرتے تھے اور کبھی میری تعریفیں کرتے تھے۔پھر ہم نے کھانا کھایا اور کھانے کے بعد عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔میں ڈر گئی اور سوچنے لگ گئی کہ میں یہاں کیوں آئی اور میں نے دھکا دے کر عمران خان کو دور کیا۔تو عمران خان نے مجھے کہا میں جانتا ہوں تم اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں اس لیے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔تو میں نے کہا کہ اپ پاگل ہو گئے ہیں میں آپ کو جانتی تک نہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم شادی کر لیں۔واضح  رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب شائع کرنے کا اعلان کیا ہے جس  میں انہوں نے عمران خان سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف نے ریحام خان کو قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…