ن لیگ کی بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کو 25 ، 25 کروڑ روپے کی پیش کش ، نیب کے فیصلے میں تاخیر سے ن لیگ اپنے پلان میں کامیاب ہو رہی ہے، نااہلی سے قبل سول نافرمانی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے

8  مارچ‬‮  2018

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما نبیل گبول نے کہا کہ (ن) لیگ نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کو 25 ، 25 کروڑ روپے کی پیش کش کی ۔ عمران خان نے اپنے سینیٹرز بلوچستان کو دے کر (ن) کی چال پر پانی پھیر دیا ۔ چیئرمین سینٹ (ن) کا نہیں آئے گا ۔ (ن) لیگ عدلیہ کونشانہ بنا رہی ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کی متوقع نااہلی سے قبل سول نافرمانی کی راہ ہموار کی جار ہی ہے ۔ مریم نواز نے تو توہین عدالت کی حد کر دی۔

نیب کے فیصلے میں تاخیر سے (ن) لیگ اپنے پلان میں کامیاب ہو رہی ہے فیصلہ جلد اور اچھا ہونا چاہئے ۔ فوج کی تعریفوں کے پل باندھنے والی (ن) لیگ اب فوج کے خلاف بول رہی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف مقدمہ پر انہیں عہدے سے الگ کرنے کی باتیں کرنے والے آج کیوں شور مچا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ مریم نواز ججز کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں کہ جو کرنا ہے کر لو ہم آپ کو دھمکیاں دیتے رہیں گے۔ ججز کتنی عزت بچائیں گے پنجاب میں بیوروکریسی کی طرف سے پہلے ہی سول نافرمانی ہو رہی ہے اور (ن) لیگ 10 مارچ کے متوقع فیصلے سے قبل سول نافرمانی کے لئے تحریک چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ججز سے توہین عدالت کی شق ختم کرنے کا کہوں گا ۔ یہ نہال ہاشمی کو تو سزا دے سکتے ہیں دوسری طرف مریم نواز ججوں کو گندا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ججوں کی خاموشی کسی بڑے طوفان کی طرف جا رہی ہے اب مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینٹ بھی نہیں آ رہا ۔ شہباز شریف اور مریم بھی نااہل ہو سکتے ہیں ۔ نگاہین کہیں پر اور نشانہ کہیں اور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے سینیٹرز کو 25 ، 25 کروڑ کی پیش کش کی ہے ۔ عمران خان نے اپنے سینیٹرز بلوچستان کو دیئے جس کے بعد صورت حال بدل گئی۔ نواز شریف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے ۔ پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین کا فیصلہ خودکرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نواز شریف کے مقدمات کا فیصلہ جلد آ جائے۔

تاخیر کے باعث یہ مشہور ہوا ہے اور عوام کے سامنے اپنے آپ کو مظلوم بنا کر پیش کر رہے ہیں ۔ فیصلہ تاخیر سے آیا تو (ن) لیگ مظلوم بن کر فائدہ اٹھائے گی۔فیصلہ جو بھی اچھا ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے قائد کا عدالتی قتل ہوا پھر بھی ہم نے عدلیہ کو اتنی گالیاں نہیں دیں ۔ نواز شریف آمریت کی پیداوار ہیں یہ تو فوج کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے ۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر نواز شریف نے کہا تھا کہ انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہئے اب کیوں چیخ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تمام مقدمات شہباز شریف کے خلاف ہیں ۔ عنقریب چودھری نثار کی پریس کانفرنس آنے والی ہے وہ ڈان لیکس کو سامنے لا رہے ہیں جس میں پرویز رشید کے کارنامے بھی کھلیں گے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…