زینب قتل پر قصور کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا، جگہ جگہ احتجاج مظاہرے ، ریلیاں، بڑی تعداد میں لوگ قصور کالج گرائونڈمیں جمع، حکومت ہل کر رہ گئی، قاتل کی نشاندہی پر ایک کروڑ کا اعلان

11  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ننھی زینب کے قتل پر قصور میں ہونیوالے شدید احتجاج نے پنجاب حکومت کی چولہیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور اب تازہ اطلاعات کے مطابق قصور میں زینب کے قتل پر ہونے والا احتجاج ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور مختلف شہروں میں زینب کے قتل کی

مذمت اور پولیس اور پنجاب حکومت کے روئیے کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ لاہور، کراچی، گوجرانوالہ ، سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور احتجاج کرنے والے افراد زینب کے قاتل کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ قصور میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔ صبح سویرے مشتعل مظاہرین نے سول ہسپتال پر دھاوا بولتے ہوئے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے اور سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے سول ہسپتال کے سامنے پارک کو بھی گھیرے میں لئے رکھا۔ اب مظاہرین قصور کالج گرائونڈ میں جمع ہو رہے ہیں اور ایک بڑی تعداد گرائونڈ میں جمع ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل کی گرفتاری یا نشاندہی کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور گزشتہ روز جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 30، 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ سول ہسپتال قصور پر مشتعل مظاہرین کے دھاوے کے بعد ڈاکٹرز اور طبی عملے نے ہسپتال چھوڑ دیا ہے جبکہ مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…