بھارت کو بڑا جھٹکا،افغانستان نے صاف انکارکردیا،پاکستان کو بڑی یقین دہانی کرادی گئی

12  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے کہاہے کہ پاکستان کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کیلئے افغانستان بھارت کے ساتھ کبھی گٹھ جوڑ نہیں کریگا۔اسلام آباد میں منعقدہ پاک افغان ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے میں خطاب کے دوران افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے

لہٰذا کسی تیسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے ہی بھاری قیمت ادا کرچکا ہے، افغان سرزمین پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ثقافت، تاریخ، جغرافیہ اور معیشت کا انحصار ایک دوسرے پر ہے، پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مثبت نظریے سے دیکھے۔عمر زاخیلوال نے واضح کیا کہ افغانستان اور بھارت کے اتحاد سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی نے اپنے تعلقات کو غلط طریقے سے نبھایا، افغانستان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں توازن کو برقرار نہ رکھ کر غلطی کی، ہم نے اپنے تعلقات میں بہتری کیلئے چین اور امریکا پر انحصار کیا لیکن ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کیا۔افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرسکے اور ساتھ ہی پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…