جاتی امراء میں اجلاس،لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کو اہم مشورہ دیدیا

24  اگست‬‮  2017

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیدیا جبکہ اعلیٰ قیادت اور رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال ، مستقبل کے لائحہ عمل اور این اے 120کے ضمنی انتخاب پر مشاورت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔جاتی امراء رائے ونڈ میں غیر رسمی مشاورت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک ،سینیٹر پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی شریک ہوئے جس میں ملک کی موجودہ اور مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تجاویز دیں گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر تمام رہنماؤں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ انہیں لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ کی تیماری داری کیلئے جانا چاہیے ۔علاوہ ازیں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں رہنماؤں کا الگ اجلاس ہوا جس میں انتخابی مہم اور الیکشن کمیشن کی طرف سے وزراء کو نوٹسز کے اجراء پر گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے پر مشاورت کی گئی ۔ اس اجلاس میں خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید ، آصف کرمانی ،پرویز ملک ،خو اجہ عمران نذیر، ماجد ظہور،میاں مرغوب سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پیمرا کو (ن) لیگ کے رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کے فیصلے کے سوال کے جواب میں کہا کہ فیصلے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ، جب فیصلہ پڑھیں گے تو اپنا رد عمل دے سکیں گے۔ ہمارے لیڈر عدلیہ مخالف تقاریر نہیں کرتے ، پامامہ کیس کی سماعت کے دوران نہال ہاشمی نے ایسی تقریر کی تھی اور پارٹی نے ان کے خلاف جو ایکشن لیا وہ سب کو معلوم ہے ۔

جہاں تک عدالتی فیصلے پر تبصرے کا سوال ہے تو آئین و قانون ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے اورہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس پر تبصرہ کریں گے اور ہمیں اس سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو نے جاتی امراء میں قیادت سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر تمام پارٹی رہنما اور کارکن انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے سندھ میں پارٹی کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازلندن میں زیرعلاج ہیں اور تمام رہنماؤں نے انہیں اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے جانے کا مشورہ دیا ہے اور نواز شریف لندن جانے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین اسمبلی اور وزراء پر ضمنی انتخاب والے حلقے میں جانے پر پابندی اور نوٹسز کے اجراء پر کہا کہ اس پر اپوزیشن جماعتیں بھی عدالت گئی ہیں، حلقے میں ترقیاتی کام کرانا یا اس کا اعلان غیر اخلاقی اور نا مناسب ہے لیکن اپنا سیاسی پروگرام بتانے سے نہیں روکا جا نا چاہیے ،

ایک وزیر جس کا حلقے میں گھر ہے کیا وہ اپنے گھر بھی نہ جائے ،سیاسی مخالفین سمیت سب کو تقریر کی آزادی ہونی چاہیے او رہم بھی الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف عدالت جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے ۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت سے پھر سرخرو ہوں گے۔ چین کے تعاون سے سی پیک کاآغاز بھی نواز شریف نے کیا،

کراچی اوربلوچستان میں امن کے قیام کاکریڈٹ بھی نواز شریف کو جاتا ہے۔ انہون نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی اور اس کا سہر ا بھی نوازشریف کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم پاکستان کومثالی ترقی،خوشحالی،استحکام دیا۔ نواز شریف اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت سے پھر سر خرو ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…