عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے عوام کے ساتھ کیا کرتے رہے؟ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے انتباہ کردیا

13  اگست‬‮  2017

لاہور( این این آئی)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے ان کے بنیادی حقوق بھی دیں ، 70سالہ تاریخ کا جائزہ لیا جائے توپاکستان آگے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف آیا ہے لیکن اب قوم کو اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے اسباب تلاش کرنا ہوں گے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کو چھت میسر نہ آنے کی بات کی جاتی ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ عوام کو تودو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ۔ پینے کے

صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جسے بد قسمتی سے اقتدار میں آنے والوں نے پورا نہیں کیا ۔عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے ان کوبنیادی حقوق بھی دیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ پاکستانی عوام اپنے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…