جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ پر ’’وار‘‘ کردیا،حلف اُٹھاکرانتہائی تشویشناک دعوے،جسٹس کھوسہ کیخلاف بڑا مطالبہ کردیا

31  جولائی  2017

ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں عمران خان نے کہا تھا جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دینگے ٗ عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ جسٹس کھوسہ نے کہا میرے پاس آ جائیں ٗ جسٹس کھوسہ کے خلاف جو ڈیشل کونسل میں کیس چلایا جائے ٗ وزیر اعظم کو نا اہل کر نے کیلئے سپریم کورٹ کی ججمنٹ بہت کمزور ہے ٗ پوری دنیا کا میڈیا تنقید کررہا ہے ٗ عمران خان نے کندھوں پرہاتھ رکھ کر جرنیلوں کی طرف اشارہ کیا ٗ

بعد میں جنرل ظہیر الاسلام کا نام آیااس کا کورٹ مارشل ہوناچاہیے ٗ عمران خان بھی حلف اٹھا کر میری باتیں کی تردید کر یں ٗ ساری زندگی اصولوں کی جنگ لڑی ہے ٗ جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت میں چار سات میری ضمانت کی درخواست پڑی رہی ہے ٗ عدلیہ کی بقاء کی جنگیں لڑی ہیں ٗ سپیکر کی کرسی کو سلام کرتا ہوں ٗ ہمیں اداروں کی عظمت چاہیے ٗ مجھے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بنانے کی پیشکش ہوئی میں نے جواب دیا تحریک انصاف کو ختم کر نے نہیں آیا ٗ خدا کا نام مانیں یہ کھیل نہیں سیاست ہے ٗ عبادت سمجھ کر کر نی چاہیے ٗ پرویز مشرف بھگوڑا اور انتہائی بزدل آدمی ہے ۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں میڈیا اور قوم کے سامنے بیان حلفی دے رہا ہوں یہ وہ بیان حلفی ہے جو ہم عدالتوں میں پیش کرتے ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ جو کہونگا سچ کہونگا اگر میں جھوٹ بولوں تو مجھ پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہو ۔انہوں نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق گفتگو کر رہا ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے تین مرتبہ کعبہ شریف کے اندر نماز پڑھی ہے اور روضہ رسول ؐ پر کھڑے ہو کر سلام پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا نہیں ہے میں نے کبھی اپنے بیٹے کیلئے دعا نہیں مانگی اللہ تعالیٰ اگر خواہش پیدا کرتا تو دعا ضرور مانگتا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی عہدے اور اقتدار کیلئے دعا نہیں مانگی ٗ

میں نہ کبھی دعا نہیں مانگی کہ میں وزیر بنوںیا وزیراعظم بنوں ٗیہ میرے اللہ اور اللہ کے رسول ؐ جانتے ہیں کہ میں نے کبھی یہ دعا نہیں مانگی میں اللہ سے صراط مستقیم پر چلانے کی دعا مانگتا ہوں ٗ میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ اللہ قوم کو ترقی دے ٗ کامیابی دے غریب کی آواز دولت مند سے زیادہ سننے کی دعا مانگتا ہوں ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے اس جگہ پر نفل پڑھے ہیں جہاں اللہ کے نبی ؐ نے نفل پڑھے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں اور عمران خان بیٹھے تھے اور اللہ تعالیٰ کی ذات تھی عمران خان نے مجھے کہا ٗ

جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بعد جو جج آرہے ہیں (نصرمن اللہ)وہ آ کر پارلیمنٹ توڑ دینگے اور نواز شریف خود بخود مستعفی ہو جائیں گے میں نے عمران خان سے کہا یہ بات آئین سے بالا تر ہے ٗ آئین ٹوٹ جائیگا ٗ مارشل لاء لگ جائیگا جس پر عمران خان نے کہا آئین کیسے ٹوٹ جائیگا سپریم کورٹ والے خود ہی پارلیمنٹ توڑ دینگے میں نے کہا خان صاحب آپ آئین کو سمجھنے کی کوشش کریں وہ جوڈیشل مارشل لاء ہوگا ۔جاوید ہاشمیانہوں نے بتایا تھا کہ ستمبر یا اگست کے آخر انتخابات ہو جائینگے ٗ

اور ان انتخابات میں حکومت ہماری بن جائیگی کیونکہ مقابلے میں آنے کی کوئی جرات نہیں کر سکے گا ۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی عارف علوی ٗ شیری مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے وہ حلف دیں یا قر آن سر پر رکھیں ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے بتایا ہم لاہور سے جلوس لیکر اسلام آباد جائیں گے طاہر القادری ہمارے آگے ہونگے اور ہمارے آدمی پیچھے پیچھے ان کے ساتھ اندر داخل ہونگے ٗ

جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں جو باتیں کررہا ہوں وہ ایک ایک لفظ حلف اٹھا کر کہہ رہا ہوں ٗایک لفظ کی بھی کمی بیشی نہیں کرونگا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی اگر ججز کی حکومت آئے گی تو ان کو تحفظ کی ضرورت ہوگی جاوید ہاشمی نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو ایئر مارشل اصغر کی مثال بھی دی تھی انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہاآپ کو بنی گالا میں ڈال دینگے فوج مجبوراً آجائے گی میں نے کہا ہم ان کے آنے کا اہتمام نہ کریں وہ کہتے تھے ٗ

جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان حلف اٹھا کرکہیں کیا انہوں نے ایسی باتیں نہیں کی تھیں ؟جاوید ہاشمی نے کہاکہ پارٹی اجلاس کے دور ان عمران خان نے کندھوں پر اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ میرے ساتھ ہیں جس پر میں ناراض ہو کر ملتان آگیا تھا جاوید ہاشمی نے کہا یہ ٹیکنو کریٹ کی بات کررہے ہیں ٗ یہ مارشل لاء کی ابتداء کی بات کررہے ہیں جس کے بعد پھر مجھے بلایا گیا اور میرے کہنے پر ٹیکنو کریٹ والا بیان واپس لے لیا گیا اور پھر میں لاہور جا کر شامل ہوگیا ٗ

انہوں نے کہاکہ جب ہمارا قافلہ گوجرانوالہ کے قریب پہنچا تو ہم پر پتھراؤ کیا گیا اور چند لوگوں نے نعرے لگائے اس دور ان ہمارے کنٹینرمیں ایک میز پڑی تھی شیخ رشید نے کہا میز کے نیچے چھپ جائیں جس کے بعد شیخ رشید میز کے نیچے چھپ گیا اور عمران خان بھی ساتھ لیٹ گئے تاہم میں باہر نکلا میں نے ان کو للکارا ۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ اسلام آباد پہنچنے پر یہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہتے تھے میں نے ان کو روکا کیونکہ پارلیمنٹ بڑی مشکل سے بچتی ہے ۔

میں نے ساری زندگی سسٹم کیلئے جنگ لڑی ہے اور لڑ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اسد عمر ٗ عارف علوی ٗ شاہ محمود قریشی ٗ جہانگیر ترین سمیت سب کو منایا پھر عمران خان بھی مان گیا تھا تاہم پھر عمران خان کا مود کچھ اور ہوگیا اور آگے چلنے کا کہہ دیا اس وقت پارٹی رہنماؤں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں ٗمیں نے کہا عقل کی بات کریں پارلیمنٹ میں چلے گئے تو آگے کیا رہ جائیگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان عدلیہ اور ججز کا نام بار بار لیتے رہے ہیں ٗ

رات بھی انہوں نے تسلیم کیا ہے تین بار عمران خان نے کہا جسٹس آصف کھوسہ نے ریکوئسٹ کی ہے وہ کہتاہے میرے پاس لیکر آئے یہ کیسا جج ہے عدالت میں بیٹھ کر کہہ رہا ہے میرے پاس آ جائیں ان کا کیس جوڈیشل کونسل کے اندر چلایا جائے ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ یوم تشکر کے موقع پر بھگوڑے کی تصویر پیش کی گئی اس نے آئین کو پاؤں کے نیچے رونڈ ڈالا ہے ٗ پرویز مشرف بھگوڑا ہے اور انتہائی بزدل ہے جو اپنے گھر کی چیزیں لوٹ لے وہ بزدل نہیں تو اور کیا ہے ٗ

آئین ہماری ماں ہے اس نے آئین کو روندا ہے انہیں شرم آنی چاہیے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ وزیر اعظم کو نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کی ججمنٹ بہت کمزور ہے لوگ اس پر تنقید کررہے ہیں پوری دنیا کا میڈیا تنقید کر رہا ہے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رہے میں نے ان سے کیا لینا ہے مسلم لیگ (ن)نے ضمنی الیکشن میں مخالفت کی تھی ٗ عمران خان بائیکاٹ کی باتیں کررہا تھا تو میں ضمنی الیکشن میں انہیں ملتان کھینچ کر لایا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میرے لئے خوش کن نہیں ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ تحریک انصاف میں مجھے پیشکش کی گئی کہ ایم این اے کی سیٹ سے استعفیٰ نہ دیں اور ایک فاروڈ بلاک بنائیں جو لوگ مجھے ایسی باتیں کرتے تھے وہ آج بھی کے پی کے اسمبلی میں وزراء ہیں اور حکومت میں بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق اور حفیظ اللہ خان نیازی اس بات کے گواہ ہیں میں نے کہا میں فاروڈ بلاک نہیں بناؤنگا اور عمران خان کی پارٹی کو ختم کر نے کیلئے نہیں آیا میں ملک میں سیاسی جماعتوں کو تقویت دینے کیلئے آیا ہوں ٗ میں نے استعفیٰ دیدیا ۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ مجھے بتایا تھا کہ جج صاحبان چھٹیاں کینسل کر دینگے جس وقت انہوں نے چھٹیاں کینسل کیں تو میں نے کہا وقت آگیا ہے ٗ میں کسی سے مشورہ کئے بغیر ہاؤس میں گیا ٗ ججز صاحبان کو ایڈریس کیا انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اب سیاست کررہے ہیں چار سال تک میری ضمانت کی درخواست کو نہیں دیکھا اور پھر معزولی کے وقت کہتے تھے کہ میں آپ کے آگے نہیں چلونگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں عدلیہ کی بقاء کیلئے جنگیں لڑی ہیں ٗ میں عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں،

اسمبلی میں سپیکر کی کرسی کو سلام کرتا ہوں ٗ مجھے اداروں کی عظمت چاہیے ٗ میں پاکستان کے فوجی کے بوٹ پر سب کچھ قربان کر دونگا لیکن ہر کوئی اپنی اپنی جگہ پر کام کرے۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہا پاکستان کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں ٗ ہمارے بچوں کی جانیں حاضر ہیں آگے مجھے عمران خان نے کہا میں اس حد تک نہیں جا سکتا اس نے مجھے کہا میرے بچوں کا نام نہ لیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے ٗ

جب میں سپورٹس کا وزیر تھا تو عمران خان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی تھا عمران خان نے پاکستان کو بیچ دیا تھا کیری پیکر (آسٹریلیا کے بندے )نے پیسے دیکرخرید لیا تھا عمران خان نے پوری ٹیم بیچ دی تھی ہمیں آدھی سے زیادہ ٹیم نکالنا پڑی ٗ وہ کیری پیکر میں کیوں گیا ؟ اس کا میں نے پارلیمنٹ میں کبھی ذکر نہیں کیا جاوید ہاشمی نے کہاکہ خدا کا نام مانیں یہ کھیل نہیں سیاست ہے ٗ یہ عبادت ہے ٗ اس کیلئے اپنے آپ کو گنوانا پڑتا ہے ٗ عہدے نہیں مانگتا ٗ اپنے بچے نہیں مانگتا ٗ

ملک کے بچے اپنے بچے ہوتے ہیں جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے جرنیلوں کی طرف اشارہ کیا بعد میں جنر ل ظہیر الاسلام کا نام آیا ان کا بھی کورٹ مارشل ہو نا چاہیے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)چھوڑ نے کے بعد نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں رہا تاہم مسلم لیگ (ن)کے لوگوں سے مختلف مواقع پر ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں رانا تنویر حسین مسجد میں نما ز پڑھنے آتے تھے تو میں کہتا تھا نواز شریف کو سمجھائیں ایک تقریب میں سرتاج عزیز کو بتایا ٗ عابد شیر علی کوبتایا تھا ٗاکرم شیخ کو سمجھایا ٗ

سعد رفیق کو سمجھایا ٗ میرا نواز شریف سے کوئی واسطہ نہیں ہے ان کو سمجھائیں میں نے آج تک اتنا غیر ذمہ دار لیڈر دیکھا نہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ لوگ عمران خان سے کہتے ہیں جاوید ہاشمی کے سوالوں کا جواب دیں تو آگے سے عمران خان جواب دیتا ہے نواز شریف پیسے بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے پیسوں کی کیوں ضرورت ہوگی ٗ میں نے اپنی زمینیں بیچی ہیں ٗ یہ میرے باپ داداد کی خریدی ہوئی زمینیں ہیں اگر میں نے جھوٹ بولا تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو اگرعمران خان نے جھوٹ بولا ہے تو تم پر اللہ کا قہر نازل ہو ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ساری زندگی اصولوں پر لگا دی ٗ ملتان میں جتنے منصوبے لگے ہیں اس کیلئے آواز اٹھائی ہے ٗ علاج کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے تو اپنی زمین بیچ دی ملتان شہر کیلئے کسی ایم این اے نے اتنے مطالبے نہیں کیے جتنی میں نے آواز اٹھائی انہوں نے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی کی لاش کے پاس نہ پرویز الٰہی تھا اور نہ ہی چوہدری شجاعت حسین تھے ان کی لاش کے قریب میں تھا ۔میں تاریخ ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…