وزیر داخلہ کو اچانک وزیر اعظم ہائوس بلا لیا گیا اور پروٹوکول میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

28  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ملکی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی اور وزارت اعظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چودھری نثار علی خان

کو دوبارہ وزیر اعظم ہاوس بلا لیا گیا۔ جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کے پر غور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔نوازشریف، ن لیگ کیساتھ اپنی ساری زندگی داؤ پر لگائی کبھی مڑکر نہیں دیکھا لیکن مجھے سینیر ترین مشاورت میں مجھے نہیں بلایا گیا اور بن بلائے میں جاتا نہیں، نہ میں کبھی گیا، میرے لیے یہ کہنا تضحیک آمیر ہے کہ مجھے مشاورت سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 33 سال سے وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا اور پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ۔دوسری جانب پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے بھی پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئے قانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…