ایک اوراہم ترین خبرآگئی ! کلبھوش یادیو کو بھارتی قونصلر رسائی کا فیصلہ،پاکستان نے واضح اعلان کردیا

20  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے طلباء کے خلاف باضابطہ جنگ شروع کرنے کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی ٗبھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ٗعدالتی فیصلے پر بھارتی رد عمل اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی مایوس کن اور پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی

کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہیں ٗپاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتہ بھارتی وزیر داخلہ کے اس دعوے کہ بھارتی حکومت ایک سال کے اندر صورتحال پر قابو پائے گی،کے بعد بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی اداروں اور طلباء کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور بھارتی فورسز نے خواتین کے کالجوں سمیت ایک درجن سے زائد تعلیمی ادروں پر حملے کئے جن میں سینکڑوں طلباء اور طالبات زخمی ہوئیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی مظالم ،قتل عام اور پیلٹ گنز کا استعمال کشمیریوں کو ان کے جائز حق خودارادیت کیلئے جدوجہد سے روک نہیں سکتیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔کلبھوش یادیو کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کلبوشن کے عدالتی فیصلے پر بھارتی رد عمل اور اشتعال انگیز بیانات پر مایوس کن ہیں۔بھارتی نیول کمانڈر کلبوشن پاکستان میں تخریبی اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث پایا اور اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا ہے۔اسے ملکی قانوں کے مطابق سزا دی گئی ہے۔بھارت کے شرانگیز بیانات عالمی اقدار کے خلاف اور پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے

کے واضح ثبوت ہیں۔پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔امریکا سمیت تمام دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ جانی اور مالی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں ملکی سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔داعش کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں جبکہ امریکا سمیت دیگر عالمی طاقتوں نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور حال ہی میں ماسکو کانفرنس کے شرکاء نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ماسکو کانفرنس میں افغانستان بالخصوص خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔کانفرنس میں پاکستان سمیت گیارہ ملکوں نے شرکت کی۔کرل(ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ انہیں روزگار کا جھانسا دیکر پھنسایا گیا ہے۔ان کی گمشدگی میں دشمن ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…