’’پاکستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ‘‘ ہاسٹلز خالی کرا لئے گئے ۔۔ طالبعلموں کو ایک ہفتے کی چھٹی دیدی گئی

25  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) پاک سرزمین دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دی گئی۔ مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے 7 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں بھی پولیس نے تمام ہوسٹلز خالی کرا کر سرچ آپریشن کیا۔ ملک کے اندر چھپے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے

سرچ آپریشن کے دوران اسلام آباد پولیس نے بس سٹینڈز اور بس سٹاپس پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 43 افراد کو حراست میں لیا جن میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سے 7 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔ لاہور میں سیکورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئیں۔ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں تمام ہوسٹلز خالی کر کے سرچ آپریشن کیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ سیالکوٹ سے 10، چنیوٹ سے 5، رحیم یار خان سے 2 اور کندیاں سے 25افرا د کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں منگھوپیرکے علاقے پختون آباد اور مشکی پاڑہ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…