حافظ سعید اچانک سپریم کورٹ پہنچ گئے، بڑا اعلان کر دیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیریوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست حافظ سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی درخواست میں کہا گیا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس مقبوضہ جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کے بجائے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے جس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے، اگر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیاں چوتھی جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 21 اپریل 1948ء کو منظور کی جانے والی قرارداد پر عمل نہیں کیا جو کہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دنیا کے امن کو برقرار رکھنے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کا پابند بنانے کیلئے عدالت حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کیلئے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…