حکومت اپنی مرضی کے جنرل کے ذریعے آرمی چیف بنا کرالیکشن میں دھاندلی کروانا چاہتی ہے‘ سینئر سیاستدان کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

20  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (آن لائن نیوز ایجنسی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ملکی اداروں کو توڑنے جوڑنے پر لگے ہوئے ہیں۔ حکومت کا سینئر جنرل کو آرمی چیف تعینات نہ کرنا سمجھ سے بالا تر لگتا ہے۔ حکومت اپنی مرضی کے جنرل کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کروانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سنیئر ترین جنرل کو آرمی چیف کیوں نہیں بنا دیتی۔ کیا حکومت اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتی ہے ؟ کیا حکومت آنے والے الیکشن میں بھی اپنے جنرل کے ذریعے دھاندلی کا سوچ رہی ہے عمران خان اور نواز شریف دونوں اداروں کو جوڑنے اور توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے پیپلزپارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمانی سیاست کر رہی ہے۔ دھرنے کے دوران مشترکہ اجلاس کی تجویز نہیں دوں گا۔ ہم مکمل پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں۔ دھرنا سیاسی حق ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے۔ 2 نومبر کو ہم احتجاج نہیں کر رہے قانون وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔پانامہ لیکس پر حکومت کا بل بدنیتی پر مبنی ہے حکومت کو پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے لئے اپوزیشن سے مل کر بل تیار کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…