اگر پاکستان میں مارشل لاء لگا تو ۔۔۔ سینئر تجزیہ نگار کا دھماکہ خیز دعویٰ

19  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پاکستان کے حالات ترکی سے یکسر مختلف ہیں۔ ترکی کو اندرونی اور بیرونی خلفشار کا سامنا اس طرح نہیں جس طرح پاکستان کو ہے، ترکی میں فرقہ وارانہ، لسانی اور صوبائی تعصب بھی پاکستان کی طرح نہیں اور نہ ہی ترکی کو بھارت جیسے عیار اور مکار دشمن کا سامنا ہے اسلئے ترکی میں مارشل لاء لگانے کی کوشش کی گئی تو وہاں کی عوام ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے۔ لیکن پاکستان میں حالات ایسے نہیں۔
سینئر تجزیہ نگار حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان میں بہت زیادہ دخل اندازی کر رہے ہیں۔ خدانخواستہ پاکستان میں مارشل لاء جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تو ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ لاہور اور کراچی میں مزاحمت کرتے ہوئے نظر آئیں لیکن بتدریج پاکستان کے دشمن یہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کے لوگ فوج کیخلاف پر امن سیاسی جدوجہد نہ کریں بلکہ ان کو دہشت گردی کی طرف اکسایا جائے گا۔ خاص طور پر بلوچستان اور دیگر ٹرائبل ایریاز میں افغانستان کے راستے مداخلت ہوگی ، فوج اور عوام کو آمنے سامنے لایا جائے گا۔ سینئر تجزیہ نگار حامد میر نے کہا کہ ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ پاکستان میں ایسے حالات پیدا نہ ہوں ۔ پاکستان میں لوگ اس طرح پر امن انداز میں نہیں ہوں گے ، یہاں ناجائز اسلحے کی بھرمار ہے اور لوگ وہ اسلحہ استعمال کریں گے۔ دشمن تو چاہتا ہے کہ حالات اس طرح کے پیدا ہوں اور وہ شدت پسندوں کو فوج کیخلاف استعمال کرے اور عوام و فوج کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…