ویگنر گروپ کے زیادہ تر کمانڈر محب وطن روسی ہیں، روسی صدر

27  جون‬‮  2023

ماسکو(این این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویگنر کو اندھیرے میں رکھ کر بھائیوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کی گئی اور جو ویگنر اہلکار بیلا روس جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں ورنہ ملازمت چھوڑ دیں جبکہ محاذ جنگ پر ناکام مخالفین بدلہ لینے کی خواہش میں ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلطی کرنے والوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ معاشرے نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور باغیوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ انہیں ملک کے خلاف ایڈونچرمیں گھسیٹا گیا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ شروع میں ہی احکامات دے دیئے تھے خونریزی سے اجتناب برتا جائے اور ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…