امریکا میں مودی کو سبکی کا سامنا، تقریر کے دوران 6 ڈیموکریٹک ارکان کا بائیکاٹ، وائٹ ہاؤس کے باہر سکھوں کا بھی مظاہرہ

24  جون‬‮  2023

واشنگٹن( نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے دوران مختلف مقامات پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا مگر امریکی صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کے6اراکین نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔

بائیکاٹ کرنے والوں میں الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، الہان عمر اور رشیدہ طلیب شامل،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید ، تقریر کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا جبکہ نیویارک کی سڑکوں پرموبائل ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ نریندر مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں باز پرس کریں، مظاہرین نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔مظاہرے کے دوران مختلف ٹرک لائے گئے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے، سکھوں نے ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی، 2015 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں اور ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے فسادات کی وجہ سے نریندر مودی کو امریکا کا ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا، امریکی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت اس وقت آزادی صحافت کی درجہ بندی میں 180 ممالک میں 161 ویں نمبر پر ہے۔ ان کے بقول بھارتی وزیرِ اعظم مودی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومینٹری کے بعد بھارت میں اس کے دفاتر پر چھاپے بھی اس تنزلی کا باعث تھے۔ یو ایس ہولوکاسٹ میوزیم کے مطابق قتل عام کے خطرات کے اعتبار سے 162 ممالک میں بھارت 162 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…