بھارتی وزیراعظم پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کے خواہاں

20  مئی‬‮  2023

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ معمول کے اور ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے جاپانی اخبارسے بات کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ معمول کے دو طرفہ تعلقات کے لیے سرحدی علاقوں میں امن اور سکون ضروری ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت اپنی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھارت چین تعلقات کی ترقی صرف باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات پر مبنی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے وسیع تر خطے اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔بھارت کی معیشت پر بات کرتے ہوئے نریندر مودی نے نشاندہی کی کہ یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک 2014 میں 10ویں سب سے بڑی معیشت بننے سے اب عالمی سطح پر پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد اگلے 25 برسوں میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن کے ساتھ کھڑا ہے اور مضبوطی سے کھڑا رہے گا، ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جنہیں اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، خاص طور پر خوراک، ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں، ہم روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو نہیں بلکہ تعاون اور اشتراک کو ہمارے زمانے کا تعین کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…