امریکی صدر کی مصنوعی ذہانت پر تحفظات سے متعلق گوگل اور مائیکروسافٹ کے سی ای اوز سے ملاقات

5  مئی‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہائوس میں مصنوعی ذہانت متعلق پرگوگل اور مائیکروسافٹ کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت کی دونوں بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے عالمی سطح پر حکومتوں اور قانون سازوں کیلئے مصنوعی ذہانت سے جڑے خطرات اور ممکنہ حفاظتی تدابیر سے متعلق بات چیت کی۔

بائیڈن کی ٹیکنالوجی جائنٹس کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شریک امریکی نائب صدر کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں بتایا کہ سی ای اوز کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور صارفین کی پرائیویسی اور سیفٹی کو یقینی بنائیں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے سی ای اوز کو یقین دلایا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق نئے قوانین کیلئے ان کی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔میٹنگ کے بعد اوپن اے آئی کے سیم الٹمین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس نئی ٹیکنالوجی کو پورے طریقے سے سمجھنا چاہتا ہے جو کہ ایک اچھا قدم ہے، وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا ہم با آسانی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہائوس حکام کا کہنا تھا کہ میٹنگ سے قبل صدر کو مصنوعی ذہانت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی جبکہ انہوں نے خود بھی چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر کے دیکھا تھا۔امریکی صدر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، مائیکروسافٹ کے ستیا نڈیلا، اوپن اے آئی کے سیم الٹمین، نائب صدر کاملا ہیریس، بائڈن کے چیف آف اسٹاف سمیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائیز رجیک سلویان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملک بھر میں نیشنل سائنس فانڈیشن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے 7 نئے ادارے کھولنے کیلئے 140 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔
٭٭٭٭

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…