دنیا میں خوراک کی قلت خطرناک حد تک بڑھ گئی، 25 کروڑ سے زائد افراد متاثر

4  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)دنیا بھر میں خوراک کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ عالمی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر خوراک کا شدید بحران سراٹھانے لگا ،کرونا وباء اورعالمی جنگوں کے باعث خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کووڈ 19کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بھی خوراک کا عالمی بحران پیدا ہوا ، رپورٹ کے مطابق مسلسل چوتھے سال متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوشربا حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خوراک کا بحران مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ سال 58 ممالک میں کم از کم 25 کروڑ 80 لاکھ افراد کو خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا رہا۔خوراک کے بحران سے لوگوں کے روزگار اور کھانے پینے میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، خراب صورتحال کے ممالک میں افغانستان،کانگو، شام،یمن، سوڈان اور ترقی پذیر ممالک جیسے نائیجریا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد سے تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، تخمینے کے مطابق موسمیاتی اثرات سے پاکستان میں گزشتہ سال شدید سیلابی صورتحال سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔عالمی طاقتیں اور دیگر ممالک کی حکومتیں خوراک کے بحران کی وجوہات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…