خلاء سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی

30  اپریل‬‮  2021

ریاض(مانیٹرنگ +این این آئی) انٹرنیشنل سپیس سنٹر سے جاپانی خلا باز نے خانہ کعبہ کی تصویر لے کر شیئر کی جو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ نمایاں نظر آ رہا ہے، اس تصویر کو دیکھ کر ہر کوئی تعریف کر رہا ہے اور سبحان اللہ کہے بغیر نہیں رہ پا رہا۔ مکہ مکرمہ کا انتہائی روح پرور نظارہ نظر آ

رہا ہے جس میں خانہ کعبہ شریف کے علاوہ تاریخی مقامات بھی نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر پوری دنیا میں وائرل ہے اور اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام اللیل کے لیے نئے اجازت نامے صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والے نمازیوں کو جاری کیے جائیں گے۔غیرملکی خببرساں ادارے کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد النبوی میں ہونے والی پرنور قیام اللیل کا انتظار سب ہی کو ہے جس میں اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور مناجات کی جاتی ہیں اور امام کعبہ کی پر سوز حسن قرات سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کیئے گئے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قیام اللیل میں شرکت کے لیے نمازیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری کیئے جائیں گے اور یہ صرف ایسے افراد کو جاری کیئے جائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔حرمین شریفین میں مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے موجود سرکاری ملازمین کے لیے بھی کورونا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہے۔ اس حوالے سے

وزارت حج و عمرہ نے مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کو اپنے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔قیام اللیل کے لیے عبادت گزاروں کی طرح وہاں کام کرنے واکے ملازمین کو بھی توکلنا ایپ میں اپنی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا ہوگی جن ملازمین کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی انہیں حرم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…