بھارتی کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں، بھوک ہڑتال کا اعلان

31  جنوری‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کسان مظاہرین اور کسان مخالف گروپ میں جھڑپوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد کے دوران ایک شخص کے منہ کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرتے پولیس اہلکار کی تصویر پنجابی جارج فلائیڈ کے نام سے وائرل ہوگئی۔دلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیے کسانوں پر گذشتہ روز مقامی لوگوں کے

ایک گروپ نے لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا۔حملہ آوروں نے کسان مظاہرین کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے ٹینٹ اکھاڑ پھینکے، جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کے چہرے کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لوگوں نے تصویر کو امریکی پولیس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر تشدد سے تشبیہ دینا شروع کردی۔ کسان مظاہرین نے پولیس اور مقامی سیاستدانوں پر لوگوں کو کسان مظاہرین کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ہے۔مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔بھارت میں مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی جبکہ حکومت نے دلی کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ساتھ ایک ہفتے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد کسان مظاہرین ایک روزہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرکے اتوار کی رات 11 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایک ہفتے کی جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے، مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دو ماہ سے زائد عرصے سے دلی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنمائوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے گیارہ ادوار ناکام ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…