انتخابات میں میرے ووٹوں کو چوری کرکے بائیڈن کومنتقل کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا الزام

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کا سلسلہ جاری ہے اوراب انہوں نے امریکی الیکشن سے متعلق ایک اور الزام عائد کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2.7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کردیے اورریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس الزام کی امریکی الیکشن حکام نے تردید کردی ہے۔اس سے قبل بھی امریکی صدرنے دعوی کیا تھا کہ اگرقانونی طورپرووٹوں کی گنتی ہو وہ آسانی سے جیت جائیں گے، انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کی کوشش کو وہ پورا نہیں ہونے دیں گے۔ریاستی انتخابات کے سینئرعہدیداروں نے اس متعلق کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ اس متعلق امریکی الیکشن حکام نے کہا کہ ہمیں اپنے انتخابات کی سلامتی اورشفافیت پرمکمل اعتماد ہے اورآپ کو بھی ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…