اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے، بیت المقدس کی حفاظت سے متعلق ترک صدر طیب اردوان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

6  اکتوبر‬‮  2020

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔بین الاقوامی صلاح الدین ایوبی کانفرنس کے حوالے سے ہدیٰ پارٹی کے چیئر مین اسحق ساعلام کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دوسرے

فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے دلیر فوجیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے ان الفاظ کا حوالہ دیا ہے کہ اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے ، صلا حالدین بیت المقدس کا عاشق ایک عظیم کمانڈر تھا۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے قومی ترانے کے شاعر ’مہمت عاکف ایرسوئے نے صلاح الدین ایوبی کو ’مشرق کے محبوب ترین سلطان‘‘ کے الفاظ سے پکارا ہے۔ وہ صرف مسلمان کے دلوں میں ہی نہیں بستے بلکہ اپنے عدل و انصاف، دلیری و شجاعت اور شفقت و مرحمت کی وجہ سے اپنے دشمنوں کی نگاہ میں بھی ہمیشہ ایک اعلیٰ مقام پر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کو جائز بنانے والا ، اسرائیل کے بیت المقدس کے الحاق پلان کی منظوری دینے والا اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کے جائز حقوق کی پامالی کرنے والا ہر قدم صلاح الدین ایوبی کی امانت کی توہین کا مفہوم رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…