بھارت عمران خان اور طیب اردگان کی دوستی سے خوفزدہ بھارتی میڈیا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا

19  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر اور پاکستان مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترک صدر کے خلاف بھی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی۔

جس میں ترک صدر طیب اردگان کی ایما پر ترک میڈیا میں پاکستانی اور کشمیری صحافیوں کو شامل کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈے سے بھرپورایک رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 15 اگست کو ترک خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کشمیر کے حریت پسند رہنما کی بیٹی کا مضمون بھارت کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔بھارتی رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیاکہ ترک صدر ترکی میں اسلام پسند حلقوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے ترکی میڈیا میں اسلامی شدت پسندوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ بھارت کو بدنام کرنے کے لیے پاکستان خاص طور پر ترک میڈیا میں صدر اردگان کی حمایت سے ایسے تربیت یافتہ پاکستانی صحافیوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جو بالخصوص کشمیر سے متعلق ایسی رپورٹنگ کرتے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر بھارت کا تاثر خراب ہو۔یا درہے کہ ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…