امارات،دومالیت کے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے ساڑھے چھ لاکھ درخواستیں

3  جولائی  2020

ابوظہبی (این این آئی )دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ائیرلائنز نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد گذشتہ دوماہ میں ایک ارب 90 کروڑ درہم مالیت کے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے ساڑھے 6 لاکھ درخواستیں نمٹادیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایمریٹس نے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ اس کو اپریل میں رقوم کی واپسی کے لیے پانچ لاکھ کے لگ بھگ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اس نے تب کہا تھا کہ

ان درخواست گزار مسافروں کے ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کے لیے وہ اپنے نقدی ذخائر کو استعمال کرے گی۔ پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے اقدامات کرے گی۔کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب وہ ایک ماہ میں اوسطا قریبا دو لاکھ درخواستیں نمٹا رہی ہے۔امارات کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے بیان میں کہاکہ کوئی بھی اس بات کی توقع نہیں کررہا تھا کہ اس وبا کے مسافروں پر اس قدر اثرات مرتب ہوں گے۔ائیرلائن اور سفری صنعت یوں بری طرح متاثر ہوگی۔یہ ہر کسی کے لیے مشکل وقت ہے لیکن ہم اپنے صارفین کے لیے جو بہتر اور اچھا ہے، وہ کرنے کے لیے عزم مصمم رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسی بات کے پیش نظر ہم نے رقوم کی واپسی کا عمل تیز کرنے کے لیے وسائل مہیا کیے ہیں۔ہمارا رقوم کی واپسی کا اوسط وقت اب 90 دن سے کم ہوکر 60 دن رہ گیا ہے۔ اگر نئی درخواستوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے تو اس شرح میں مزید بہتری آئے گی۔عدنان کاظم کا کہنا تھا کہ الامارات کے پاس اس وقت رقوم کی واپسی کے لیے پانچ لاکھ سے زیادہ درخواستیں زیر التوا ہیں لیکن توقع ہے کہ آیندہ دو ماہ میں یہ تمام کی تمام نمٹا دی جائیں گی۔امارات نے گذشتہ اتوار کو 7جولائی سے 50 سے زیادہ مقامات کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔اماراتی حکام کے ایک اعلان کے مطابق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد یا سیاح اس تاریخ سے دبئی میں سیروسیاحت یا کاروباروں کے سلسلے میں آسکیں گے۔تاہم اماراتی حکومت نیایسے بین الاقوامی مسافروں کے لیے رہ نما ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہایسے مسافروں کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی جاری کردہ پیشگی حفاظتی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔دبئی آنے والے افراد کو صحت کی ایک بین الاقوامی بیمہ پالیسی پیش کرنا ہوگی۔اس میں کرونا وائرس کی بیماری کا احاطہ ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ ان مسافروں کے کووِڈ19کے حالیہ ٹیسٹ کے نتائج اورمکمل صحت کا اعلامیہ فارم ان کے پاس ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…