کرونا وائرس کا خوف، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی عمرہ ادا کرنے سے روک دیا

4  مارچ‬‮  2020

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی نے اپنے شہریوں کو بھی عمرہ کی ادائیگی سے منع کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر کیے گئے اقدامات عارضی ہیں،سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد شہریوں، مکینوں اور مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی غرض سے آنے والے تمام زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق

سعودی وزارت کونسل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدامات تمام شہریوں، مکینوں اور عمرے اور زیارت مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یا سعودی عرب میں سیاحت کی غرض سے آنے والے تمام افراد کے تحفظ کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لئے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عمرہ ادائیگی پرپابندی 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…