اسرائیلی خفیہ ادارے موسادکے سربراہ کا دورہ قطر اہم ملاقاتیں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

24  فروری‬‮  2020

دوحہ(این این آئی) دو ہفتے قبل اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے موسادکے چیف یوسی کوھن نے قطر کا دورہ کیاہے اور انہوں نے 24 گھنٹے دوحہ میں قیام کیا ۔ اس دوران ان کی قطر کے اعلی فوجی اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔ اس کے بعد موساد کے سربراہ یوسی کوھن عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکزہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندر پار کارروائیوں میں مشہور موساد کے

سربراہ یوسی کوھن نے ملائیشیا، ایران، شام اور تیونس میں کئی مخالف شخصیات کو قتل کرایا۔ ان کارروائیوں میں تیونس میں انجینیر محمد الزواری، ملائیشیا میں فادی البطش، ایرانی جوہری سائنسدانوں اور کئی دوسری شخصیات کی ہلاکت شامل ہے۔کوھن کو نیتن یاھو کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور وہ مکمل آزادی اور مرضی کے مطابق بیرون ملک کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ نیتن یاھو بیرون ملک کارروائیوں کیلیے یوسی کوھن کو ان کی ضرورت کے مطابق بجٹ مہیا کرتے ہیں مگر ان کے پیش رو تمیر باردو بیرون ملک کارروائیوں کے معاملے میں محتاط رہے ہیں۔یوسی کوھن لوگوں سے رابطہ کرنے اور اپنے قریبی حلقوں میں ہمدردی پیدا کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔وہ کابینہ کے اجلاسوں میں کم ہی بات کرتے ہیں۔ ان کی زیادہ گر سرگرمیاں خفیہ ہوتی ہیں۔ وہ صرف وزیراعظم سے رابطے میں رہتے اورانہیں رپورٹس پیش کرتے ہیں۔ دوسرے حکومتی عہدیداروں کو ان کی اسکیموں کا علم نہیں ہوتا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…