خاتون کی بدتمیزی پر پوپ فرانسس برہم، ہاتھ جھٹک دیا

1  جنوری‬‮  2020

روم (این این آئی)مذہبی پیشوا اور بزرگان دین عام لوگوں کی نظر میں ہمیشہ ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی عوام کو ان سے ملنے کا موقع میسر آتا ہے تو وہ والہانہ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔اسی عقیدت کے اظہار میں چند عقیدت مند جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں

اور جس کا نتیجہ بدمزگی کی صورت میں نکلتا ہے۔اس طرح کا ایک ناخوشگوار واقعہ اٹلی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا جب ایک عقیدت مندخاتون نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے اظہار تکریم کے لیے جارحانہ انداز اپنایا جو پوپ کو شدید ناگوار گزرا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کے آغاز کے موقع پر عیسائیوں کے مقدس شہر ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ بھی کر رہے تھے۔اس موقع پر پوپ فرانسس بچوں سے ہاتھ ملا کر دور جانے لگے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اور اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدید ناگوار گزری اور انہوں نے خاتون سے گرفت سے اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے ان کے ہاتھ پر ایک تھپڑ رسید کردیا اور برہمی کا بھی اظہار کیا۔اس واقعے سے قبل خاتون نے صلیب کا نشان بنایا تھا اور 83سالہ پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ان سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…