جرمن وزیر کا بیان ہمارے فوجیوں کی توہین ہے، امریکی سفیر

26  ‬‮نومبر‬‮  2019

برلن(این این آئی)جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے چینی ٹیلی کامز گروپ ہواوے پرپابندی نہ لگانے کے دفاع میں دئیے گئے جرمن وزیر کے بیان کی مذمت کی ہے اور اسے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی توہین قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفیرنے جرمن وزیرکا نام لیے بغیر کہا کہ سینئر جرمن عہدے دار نے امریکا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مساوی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان جرمنی کی سلامتی یقینی بنانے میں مدد کرنے والے ہزاروں امریکی فوجیوں اورمغربی الائنس کو

مضبوط بنانے کے لیے پْرعزم امریکیوں کی توہین ہے۔واضح رہے کہ جرمن وزیرِ تجارت پیٹر الٹمائر نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں چینی ٹیلی کمیونی کیشن گروپ ہواوے پر پابندی نہ لگانے کے فیصلے کا دفاع کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جرمنی کو تو امریکی کمپنیوں سے بھی سیکیورٹی کا اتنا ہی خطرہ لاحق ہے جتنا چینی کمپنیوں سے ہے۔جرمن وزیرِ تجارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے فون ٹیپ کرنے کے بعد بھی جرمنی نے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…