مودی سرکار کو ایک اور دھچکا ،یورپین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموشی نہ رہی بڑا قدم اٹھا لیا

31  اگست‬‮  2019

برسلز(این این آئی)یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپین خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے یہ بات نئے سال کے پہلے اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہی کمیٹی یورپین ایکسٹرنل ایکشن

سروس سے کہا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے۔حکومت پاکستان سمیت یورپ میں بھی مختلف تنظیموں نے اپنے احتجاج کے ذریعے یورپین اداروں کو صورتحال سے مطلع رکھا ہوا ہے۔ ان کوششوں میں کشمیر کونسل ای یو نے ایک فعال اور واضح کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اسی روز یورپین پارلیمنٹ میں موجود ہونگے ، کمیٹی کا یہ اجلاس ان کیمرہ ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…