رمضان المبارک کی 27 ویں شب مسجد حرام میںکتنے لاکھ فرزندان توحید نے عبادت کی؟حرمین شریفین پریزیڈنسی کی طرف سےاعداد وشمار جاری

2  جون‬‮  2019

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان المبارک کی شب تراویح اور قیام اللیل کرنے والے نمازیوں کی تعداد دو ملین سے زاید تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساتیسویں شب کو مسجد حرام میں عبادت کے لیے روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ عصر کے بعد شروع ہو گیا تھا۔ افطاری اور مغرب کی نماز سے قبل مسجد حرام زائرین، معتمرین

اور نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئی تھی۔اس موقع پر نمازیوں کی معاونت اور ان کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زیادہ رضا کار تعینات کیے گئے تھے۔ ہیں جو 24 گھنٹے اپنے اپنے اوقات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔مسجد حرام میں معتکفین اور عمومی نمازیوں کے لیے آب زمزم کے 25 ہزار کولر فراہم کیے گئے جب کہ مسجد نبوی میں 16 ہزار کولر کے ذریعے مکہ سے سیکڑوں میل دور بھی آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مطاف اور مسجد حرام کے بیرونی احاطے کی صفائی کے لیے 4000 افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ مسجد حرام میں معتکفین کے لیے 3500 الماریاں فراہم کی گئی ہیں جب کہ مسجد نبوی میں 16 ہزار قالین بچھائے گیئے ہیں۔مسجد حرام میں معتکفین اور معتمرین کی رہ نمائی کے لیے 11 گائیڈ سروس فراہم کی گئی ہیں جب کی مسجد حرام کے 74 اضافی دروازے کھولے گئے ہیں۔ اس وقت مسجد حرام کے کل کھلے دروازوں کی تعداد 170ہو گئی ہے۔ مسجد نبوی کے 100 دروازے کھولے گئے ہیں۔ مسجد کے اندر ضروری کاموں کے لیے 250 ملازمین تعینات ہیں۔اس موقع پر حرمین پریذیڈنسی کی ویب سائٹ پر فرزندان توحید کی عبادت میں خشوع وخضوع اور اللہ کے دربار میں گریہ زاری کی پیشہ وارنہ معیار کی حامل تصاویر میں مسجد حرام میں روحانیت اور بیت اللہ الحرام کے حسن وجمال کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے۔ لاکھوں افراد کی موجودگی میں نظم وضبط اور صفوں کی تیاری کے مناظر بھی ان تصاویر کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…