بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ، پولنگ آج ،23مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا

18  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی لوک سبھا انتخابات میں آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 59 نشستوں پر 7 ریاستوں میںآج(اتوارکو ) ووٹ ڈالے جائیں گے، اتوار کو ہونے والی پولنگ کے لئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم جمعہ کی شام 5 بجے ختم ہوئی۔ساتویں اور آخری مرحلے میں کل 7

ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔آخری مرحلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔واضح رہے کہ اتوارکو ہونے والی ووٹنگ کے بعد انتخابات کے ساتوں مراحل کااختتام ہوجائے گاجس کیبعد 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…