آسٹریلیا میں تاریخ کی شدیدترین گرمی،80سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ،گرمی کی شدت سے سڑکیں پگھلنے لگیں،آگ جلانے پر پابندی عائد

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  19:01
سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو دیکھنے میں آئی،گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے زیادہ گرمی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت سے سڑکیں پگھلنے لگیں جبکہ کھیلوں کے میدانوں میں بچوں کے لئے تپش سے جھلسنے کا خطرہ ہے۔سڈنی کے مغربی علاقے پینرتھ میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی جبکہ محکمہ موسمیاتکی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ شدید گرمی کی وجہ سے آگ کی متعدد وارننگز جاری کی گئیں جبکہ پورے شہر میں کہیں بھی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیو ساوتھ ویلز میں اوسط درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں خبردار کردیا۔حکومت کی جانب سے بے گھر لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ ویوسے بچاوکے لیے اسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردئیے گئے۔

موضوعات:

loading...