لبنانی حزب اللہ کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا اور اس کے جرائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے جائیں گے‘سعودی مندوب

12  جولائی  2018

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ریاض کی سربراہی میں یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب اتحاد کی طرف سے ساحلی شہر الحدیدہ میں عارضی جنگ بندی کرکے امن کو ایک اور موقع دینے کی کوشش کی ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے المعلمی کا کہنا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی عارضی ہے اور اس کا مقصد شہر کو جنگ کے بجائے سیاسی عمل اور بات چیت کے ذریعے باغیوں کے قبضے سے چھڑایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں المعلمی کا کہنا تھا کہ لبنانی حزب اللہ کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا ۔

اور اس کے جرائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے جائیں گے۔ انہوں نے حزب اللہ پر عرب ممالک اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا الزام عائد کیا۔اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھ کی امن مساعی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں گریفتھ باغیوں کو راہ راست پر لانے کے لیے تا حال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں کر پائے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ حوثی باغی مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ وہ عالمی ثالثوں کو استعمال کرکے مزید وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یہ طرز عمل قابل قبول نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…