الحدیدہ کو آزاد کرانے میں عرب اتحادنے تمام تر بین الاقوامی قوانین کا مکمل خیال رکھا‘سعودی مندوب

11  جولائی  2018

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ یمن میں الحدیدہ کو آزاد کرانے میں عرب اتحاد کے رکن ممالک نے اپنے جذبات پر انتہائی قابو اور تمام تر بین الاقوامی قوانین کا مکمل خیال رکھا۔سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں المعلمی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ایران نواز حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بچوں کو بھرتی کیا اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کیا۔ سعودی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ باغی ملیشیا اور

اس کے حامی فریقوں کی جانب سے مرتکب تمام خلاف ورزیوں کی مذمّت کرے۔زمینی پیش رفت میں یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے الحدیدہ صوبے کے جنوبی شہر التحیتا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے شہر پر کنٹرول حاصل ہونے کے فوری بعد عام شاہراہوں پر حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے یمنی فوج کے شہر کے اندر پہنچنے سے قبل دو اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…