پاکستان سے بھارت جانیوالی قوت سماعت اور گویائی سے محروم گیتا کی شادی کی تیاریاں،جانتے ہیں فیس بک پر اشتہار دینے کے بعد کتنے رشتے آگئے؟

23  مئی‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے بھارت جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے،جن میں سے 25 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق گیتا کے رشتے کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا گیا تھا جس کے بعد 50افراد نے شادی کے لئے پیغامات بھیجے تھے اور بھارتی وزارت داخلہ نے جانچ پڑتال کے بعد گیتا کے لئے 25 رشتوں کو موزوں قرار دیا ہے۔بھارتی ضلع اندور میں پنچائت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر

نیہا مینا نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو گیتا کی ان لوگوں سے ملاقات کے لئے ہدایت کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے رشتے کا انتخاب کرسکے۔نیہا مینا کا کہنا تھاکہ گیتا کو اِن 25 افراد کے معلومات اور تصاویر دکھائی جائیں گی۔واضح رہے کہ بھارتی سماجی کارکن گیانیندرا پوروہیت نے 10اپریل کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں گیتا کے لئے 25 سال سے زائد عمر کے افراد سے رشتے طلب کیے تھے۔گیتا اِن دنوں اندور کی ایک این جی او میں قیام پذیر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…