حوثی باغی ایران کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں،یمنی صدر

17  مئی‬‮  2018

صنعاء (این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ وہ یمن کو علاقائی امن تباہ کرنے والی قوتوں کی گذرگاہ نہیں بننے دیں گے،حکومت نے اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر باغیوں کو کچلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ حوثی ملیشیا یمن میں ایران کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر نے ان خیالات کا اظہار ماہ صیام کی آمد کی مناسبت سے قوم سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے یمن کو بدترین تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ مگر اب وقت اگیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن عسکری کارروائی کر کے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی رجیم کے مذہبی ملا عرب خطے پر تسلط جمانے کا خوب دیکھ رہے ہیں مگر ان کی توسیع پسندانہ شہنشاہیت ایک سراب ثابت ہوگی۔ ایران دوسرے ممالک اور اقوام کو تباہ کر کے ان کے ملکوں پر قبضہ کرنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔صدر ھادی کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی کا ایک بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ ہم جلد ہی فتح مبین حاصل کریں گے۔انہوں نے یمن میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں عسکری مدد کرنے پر عرب ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عرب عسکری اتحادی کی معاونت سے یمنی فوج ملک کا ایک بڑا حصہ باغیوں سے چھڑانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اب ہمیں باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…